*Kya khane ke wakt baat krna ya Salam karna mna hai?* ▶ *Ya khane ke wakt baat krne ka suboot sunnat se sabit hai?*

▶ *Kya khane ke wakt baat krna ya Salam karna mna hai?*
▶ *Ya khane ke wakt baat krne ka suboot sunnat se sabit hai?*
--------------------------------------------------
👉 Rasoolallah sallalahu-alaihiwasalam se ya salaf-e saleheen se *1 bhi rawayat khane ke wakt baat karna mna hai esse nhi milti.*

👉 *BLke  kyi sari hadees rasoolallah sallalahu-alaihiwasalam ke khane ke wakt baat krne se milti hai.*

*Dekhe* 👇👇👇

◀ صحیح بخاری: (3340) اور مسلم: (194) میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ : "نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے پاس  ایک دن گوشت لایا گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بکری کاشانہ پیش کیا گیا، آپ کو شانے کا گوشت پسند تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسےاپنے دندانِ مبارک سے کاٹ کر کھانے لگے، اور آپ نے فرمایا: (میں قیامت کے دن لوگوں کا سربراہ ہونگا، کیا تمہیں معلوم ہے کہ یہ کیسے ہوگا۔۔۔) " اس کے بعد آپ نے شفاعت سے متعلق لمبی حدیث نقل کی۔

👈 اور اسی طرح صحیح مسلم : (2052)میں ہے کہ:  جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار اپنے اہل خانہ سے سالن کے بارے میں پوچھا، تو انہوں نے کہا: "ہمارے پاس تو صرف سرکہ ہی ہے" تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرکہ منگوایا اور آپ اسی کے ساتھ کھانا کھانے لگے، اور کھانے کے دوران آپ فرما رہے تھے: (سرکہ  ایک اچھا سالن ہے، سرکہ ایک اچھا سالن ہے)

👈 نووی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"اس حدیث میں کھانا کھانے والوں کو مانوس کرنے کیلئے بات کرنے کا ذکر ہے، جو کہ مستحب ہے"انتہی
"شرح صحيح مسلم"(14/7)

👈 امام نووی رحمہ اللہ نے کھانا کھانے والوں کو مانوس کرنے کا  جو تذکرہ کیا ہے، یہ چیز عرب کے ہاں معروف ہے، اور یہ مہمان نوازی کا اہم جزو ہے۔

👈 ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"نبی صلی اللہ علیہ وسلم کھانا کھاتے ہوئے بات بھی کر لیا کرتے تھے، جیسے کہ پہلے سرکہ والی حدیث میں اس بات کا تذکرہ ہے، اور اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سوتیلے بیٹے عمرو بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہما کو کھانا کھلاتے ہوئے فرمایا: (بسم اللہ پڑھو، اور اپنے سامنے سے کھاؤ)" انتہی
"زاد المعاد " (2/366)

👈شیخ البانی رحمہ اللہ کہتے ہیں:
"کھانے پر گفتگو کرنے کا وہی حکم ہے جو عام حالات میں گفتگو کرنے کا ہے، لہذا کھانے کے دوران اچھی بات اچھی اور بری بات بری ہوگی" انتہی
" سلسلہ الهدى والنور " کیسٹ نمبر:(15/1)

*Jazakallahu-khairan-kaseera*

Comments

  1. JazakAllahu khair, lihaza in ahadith se a malum hota hai k Ghair zaruri aur be fuzul bat karna theek nahi🌹

    ReplyDelete
    Replies
    1. ji lekin aisa jo kaha jata hai ki baat hi na karo wo sahi nhi hai

      Delete
  2. ji lekin aisa jo kaha jata hai ki baat hi na karo wo sahi nhi hai

    ReplyDelete
  3. namaz pdne wale ke samne agr koi baitha he to uska uthkr jana kesa he

    ReplyDelete

Post a Comment

Popular posts from this blog

*Waqt ki ye zroorat samjh Lo, Bin padhe ab guzara nahi.*

*Rasoolullah ﷺ ya kisi Auliya ke waseele (unke sadqe)se dua mangna kaisa hai?*

❌ *22 रजब के कुंडे क्या है*❓ ❌